ہزاروں پاکستانی ایران سے واپس وطن پہنچ گئے، گوادر، چاغی سے سرحد عبور کی

image

بلوچستان کے حکام کے مطابق ہزاروں پاکستانی شہری ایران سے واپس وطن پہنچ چکے ہیں، جنہوں نے گوادر اور چاغی کے راستے سرحد عبور کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک پیغام میں بتایا کہ 28 فروری سے لے کر گزشتہ شب تک 5,615 پاکستانی شہری پاکستان میں داخل ہوئے۔ ان کے بقول اسی دوران 2,117 ایرانی ڈرائیورز اور 431 دیگر غیر ملکی بھی ایران سے پاکستان آئے۔

وزیر اعلیٰ بگٹی نے کہا کہ ضلعی حکام نے مسافروں کے لیے مناسب انتظامات کیے اور بلوچستان حکومت سرحدی گزرگاہوں پر حفاظت، سہولت اور خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US