وفاقی آئینی عدالت کا فیصلوں کی حتمیت پر واضح حکم جاری

image

وفاقی آئینی عدالت نے محفوظ فیصلوں اور عدالتی طرز عمل کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ فیصلہ ججز کے دستخط کے بعد ہی حتمی اور نافذ العمل بنتا ہے جبکہ دستخط سے قبل موجودہ متن صرف ایک ڈرافٹ شمار ہوتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے مزید کہا کہ فیصلے پر دستخط کرنا محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ یہ عمل فیصلے کو مکمل اور حتمی بناتا ہے۔

عدالت کے اس حکم سے عدالتی نظام میں شفافیت اور فیصلوں کی قانونی حیثیت کے حوالے سے واضح رہنمائی مل گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US