اسرائیلی فوج نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اگرچہ ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا تاہم ایرانی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ علی لاریجانی جلد ہی ایک پیغام جاری کریں گے۔
- اسرائیل کی فوج کی جانب سے اب ایک بیان میں ایران کے اہم سکیورٹی رہنما علی لاریجانی کو فضائی حملے میں ہلاک کرنے کی تصدیق کی جا رہی ہے تاہم ایران نے اس پر ردعمل نہیں دیا
- چین نے اعلان کیا ہے کہ تین ہفتوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان وہ خطے کے ممالک کو انسانی امداد فراہم کرے گا
- یورپی رہنماؤں کا اسرائیل اور حزب اللہ سے 'پائیدار سیاسی حل' کے لیے بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ
- بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملے
- خامنہ ای بیٹے کے اقتدار میں آنے سے متعلق شکوک و شبہات رکھتے تھے: امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں دعویٰ
- ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف سے کوئی نیا رابطہ نہیں ہے ہوا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
- زیادہ دیر نہیں لگے گی، یہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیل کا علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ایران کی اسرائیل پر میزائل حملوں کی نئی لہر