ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے ملک کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد امریکہ اور اسرائیل کو ’مناسب وقت پر فیصلہ کن' جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والے ایرانی میزائل حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
- ایران نے سکیورٹی چیف علی لاریجانی اور بسیج ملیشیا کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے
- ایرانی فوج کے سربراہ نے علی لاریجانی کی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد امریکہ اور اسرائیل کو 'مناسب وقت پر فیصلہ کن' جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے
- علی لاریجانی کی ہلاکت پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ایرانی عوام کے لیے پیغام: 'جشن منائیں، ہم اوپر سے دیکھ رہے ہیں'
- صدر ٹرمپ کی نیٹو ممالک پر کڑی تنقید: ' ہمیں نیٹو ممالک کی مدد کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کی خواہش ہے '
- اقوامِ متحدہ کی میناب میں لڑکیوں کے سکول پر مبینہ امریکی حملے کی تحقیقات کے لیے رسائی کی کوششیں جاری
ایرانی فوج کے سربراہ کی علی لاریجانی کے قتل پر ’فیصلہ کُن‘ جوابی کارروائی کی دھمکی، بغداد میں امریکی سفارتخانے پر تازہ حملہ