سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی

image

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

سی پی پی اے نے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 مارچ کو کرے گی اور نیپرا فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US