شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دراندازی کی کوشش ناکام

image

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے شدت پسند گروہوں کے خلاف ’’آپریشن غضب للحق‘‘ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادی گئی۔ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر افغان طالبان سے تعلق رکھنے والے کئی جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق شدت پسندوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈز اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔

تاہم ان دعوؤں کی فوری طور پر آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US