پاکستان کی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں پر پابندی میں توسیع

image

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق یہ پابندی اب 24 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔ اس کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ استعمال کسی بھی طیارے کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق یہ پابندی بھارتی فوجی پروازوں پر بھی لاگو ہوگی، جبکہ اس دوران کسی قسم کی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US