عید الفطر کے پیش نظر حکومت نے آپریشن "غضب للحق" عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق یہ فیصلہ عید کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، ترکیے اور قطر کی اپیل پر آپریشن کو عارضی طور پر روکا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ معطلی آج رات سے نافذ ہوگی اور 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب تک جاری رہے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس دوران سرحد پار سے کوئی حملہ، دہشتگردی یا ڈرون کارروائی کی گئی تو آپریشن کو مزید شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔