سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
گیس کا ذخیرہ ماری اندجیز نے دریافت کیا، شیئر ہولڈرز کو آگاہ کردیا گیا۔
شمس ون نامی کنویں سے 3075 میٹر گہرائی پرجنوری میں گیس کے آثار ملے۔
ماری انرجیز کے مطابق کنواں سو فیصد ماری انرجیز کی ملکیت ہے۔ کنویں سے چار کروڑ 80 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔
ماہرین کے مطابق دریافت سے ملک میں گیس کی طلب و رسد کے فرق میں کمی آئے گی۔