سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
چاند رات سے عید کے پہلے تمام دن سے رات بارہ بجے تک گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ گیس لائن پیک کو متوازن اور پریشر برقرار رکھنے کیلیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ عید کے دوسرے روز بھی پورے دن صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
عید کے دوسرے دن رات 12:00 بجے سے صبح 06:00 بجے تک گیس معطل رہے گی۔ عید کے تیسرے دن صبح 06:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔ عید کے چوتھے روز گیس صبح 06:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک دستیاب ہوگی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 24 مارچ منگل سے رات 10:00 بجے سے صبح 05:30 بجے تک گیس کی فراہمی معطلی کا سابقہ شیڈول بحال ہو جائے گا۔