کراچی میں بدھ کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے بعد شہر کی سڑکیں کھنڈر میں تبدیل ہوگئیں۔
کریم آباد انڈر بائی پاس کے قریب سے گزرنے والی سڑک زمین میں دھنس گئی، سڑک دھنسنے کے باعث بڑا گڑھا بن گیا۔
موسیٰ کالونی سے کریم آباد پل کی جانب جانے والی سڑک متاثر ہوئی۔
چند روز قبل ہی سڑک تعمیر کی گئی تھی۔