ایران نے کہا ہے کہ اگر اس کی توانائی کی تنصیبات کو مزید نشانہ بنایا گیا تو وہ خلیج میں امریکی اور اسرائیلی اتحادیوں کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو 'مکمل طور پر تباہ' کرنے تک حملہ کرے گا۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے کہا ہےکہ جمعرات کو ایران کے خلاف حملے کا سب سے بڑا ’سٹرائیک پیکج‘ ہو گا۔
- ایران کی خلیجی ممالک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو 'مکمل طور پر تباہ' کرنے کی دھمکی اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے پر غور
- امریکی صدر ایران کی توانائی کی تنصیبات پر مزید حملے نہیں چاہتے: وال سٹریٹ جنرل
- عمان کی خلیجی ممالک میں توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی مذمت
- قطر کا دو ایرانی سفارت کاروں کو عملے سمیت ملک چھوڑنے کا حکم
- سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی
- متحدہ عرب امارات کے المنہاد ایئر بیس پر ایران کا حملہ
ایران کی خلیجی ممالک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ’مکمل تباہ‘ کرنے کی دھمکی، امریکہ کا تہران کی فضائی دفاعی صلاحیت ’زمین بوس‘ کرنے کا دعویٰ