وزیراعظم اور ترک صدر کا علاقائی تعاون کیلیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

image

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان عید کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی بالخصوص ترکیے پر میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ان مشکل حالات میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشیدگی کا حل مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی بالخصوص ترکیے پر میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے پاک افغان عارضی جنگ بندی سے متعلق ترکیے کے کردار کا اعتراف کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US