امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل پر عائد پابندی عارضی طور پر ہٹانے کے نتیجے میں تقریباً 14 کروڑ بیرل تیل کی عالمی منڈی تک رسائی ممکن ہو پائے گی۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مقاصد کے حصول کے قریب ہے اور ایران میں فوجی کارروائیوں کو مرحلہ وار انداز میں ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
- ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی ختم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم آبنائے ہرمز کی حفاظت ان ممالک کو کرنی ہو گی جو اسے استعمال کرتے ہیں
- پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ وفاقی حکومت خود اٹھا رہی ہے تاہم ’یہ کوئی دیرپا حل نہیں ہے‘
- سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت میں ڈرون اور میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں
- برطانیہ نے آبنائے ہرمز کو نشانہ بنانے والی ایرانی تنصیبات پر حملوں کے لیے امریکہ کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے
- ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے وزیرِاعظم کیئر سٹامر نے ’برطانوی جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے‘
- سکاٹ لینڈ میں برطانوی بحری اڈے فاسلین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ایک ایرانی شخص اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس بحری اڈے میں برطانوی جوہری آبدوزیں بھی موجود ہیں
امریکہ کا سمندر میں پھنسے ایرانی تیل سے پابندی عارضی طور پر ہٹانے کا اعلان: ’ایران جنگ مرحلہ وار انداز میں ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں،‘ ٹرمپ