ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

image

ملک بھر میں آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عید الفطر منائی جارہی ہے۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہورہے ہیں جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحا لی کیلیے بھی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

نماز کی ادائیگی اور خطبہ سننے کے بعد لوگ ایک دوسرے سے بغلگیر ہو کر عید کی مبارکباد دیتے رہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کی مرکزی نماز فیصل مسجد میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی جبکہ لاہور کی بادشاہی مسجد میں اور کراچی کی مختلف مساجد میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمازعید زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی، صدر زرداری نے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں کیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی، نمازعید کی ادائیگی کے بعد بلاول بھٹو زرداری شہریوں سے گھل مل گئے، عید ملے اور مصافحہ بھی کیا۔

گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے عید کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں نماز عید پڑھی۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کے علاقے عید الخیل میں عید الفطر کی نماز پڑھائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US