مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

image

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے مشترکہ پیغام میں مسلح افواج کے سربراہان نے کہا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری جیسی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے لیے عید کی اصل روح مادرِ وطن کی خدمت اور دفاع میں پوشیدہ ہے، جہاں جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔

انہوں نے وطن کے دفاع پر مامور بہادر مردوں اور خواتین کی جرات و قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ کے عزم و حوصلے کو بھی سراہا۔

مسلح افواج کے سربراہان نے دعا کی کہ یہ عید پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا باعث بنے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US