کراچی: عید کے پہلے روز صبح سویرے بارش، علاقائی مساجد میں عید اجتماعات

image

عید کے پہلے روز صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے عید اجتماعات کھلے مقامات اور عیدگاہوں کی بجائے علاقائی مساجد میں ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ شہر پر اثر انداز ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی بوندا باندی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

آج صبح ہونے والی بارش کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US