سات روز کی تیزی کا سلسلہ ٹوٹ گیا، سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی

image

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں 7 روز سے جاری تیزی کا سلسلہ ٹوٹ گیا اس دوران فی تولہ سونا 36 ہزار روپے مہنگا ہوا تھا۔

آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کمی سے 460,436 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 3001 روپے سستا ہوکر 394,749 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی سے 4380 ڈالر پر آگئی جبکہ فی تولہ چاندی 175 روپے کمی سے 6936 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US