اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 180104 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر کی تیزی کے بعد کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔

کاروبار کا آغاز 450 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا تاہم 181 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی۔

مارکیٹ 180 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس 206 پوائنٹس کمی سے 180,104 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیشرفت سامنے نہ آنے پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے اور سائیڈ لائن رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US