منشیات کا مقدمہ: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا

image

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے 3 مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا ہے۔

عدالت میں ملزمہ کی جانب سے انعم کوثر ایڈووکیٹ نے وکالت کی۔ وکیل صفائی نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سال 2020، 2021 اور 2022 میں گذری تھانے میں مقدمات درج کیے گئے، ملزمہ انمول عرف پنکی مقدمات میں مفرور تھی۔

وکیل صفائی کے مطابق ملزمہ کو محض شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر اس مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، جبکہ مقدمے کے دیگر دو شریک ملزمان علی اور فہمیدہ سال 2024 میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد اب ملزمہ کو مقدمے میں سزا ملنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا، جس پر عدالت نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US