شہر قائد میں بادلوں کا راج، موسم خوشگوار

image

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن بھر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جس کے باعث موسم قدرے خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US