عید کے موقع پر لائن آف کنٹرول سے پاک فوج کے جوانوں کا خصوصی پیغام

image

پاک فوج کے جوانوں نے عیدالفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے محاذوں سے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سخت موسمی حالات اور برف پوش پہاڑوں پر فرائض انجام دینے والے بہادر سپاہیوں نے ملک بھر کے عوام کو عید کی مبارکباد دی اور اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ایل او سی پر تعینات جوانوں نے کہا کہ وطن عزیز کا دفاع ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہر وقت چوکس ہیں تاکہ قوم پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکے۔

سپاہیوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے وہ ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے دور ہیں، مگر ملک کی سلامتی اور عوام کی خوشی ہی ان کے لیے سب سے بڑی عید ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے مزید کہا کہ قوم کا اعتماد اور محبت ان کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہے اور عید کے اس خوشی کے موقع پر جہاں پورا ملک جشن میں مصروف ہے، وہیں سرحدوں پر تعینات فوج وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US