اسرائیلی حکام کے مطابق بیلسٹک میزائل حملوں میں 84 افراد عراد اور 78 افراد دیمونا میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دونوں قصبے ایک اسرائیلی جوہری تنصیب کے قریب واقع ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملہ سنیچر کے روز ایران کی نظنز جوہری تنصیب پر مبینہ اسرائیلی حملے کے بعد ردعمل میں کیا گیا ہے۔
- ایسے کوئی شواہد نہیں کہ ایرانی میزائل لندن تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، برطانوی وزیر
- اگلے 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز نہ کھولی تو امریکہ ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دے گا: ٹرمپ کی دھمکی
- ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے پاور پلانٹس پر حملہ کیا گیا تو وہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ سے منسلک توانائی کے انفراسٹرکچر پر جوابی کارروائی کرے گا
- قطر میں ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہونے سے چھ افراد ہلاک: وزارتِ دفاع
- اسرائیلی جوہری تنصیب کے قریب ایرانی حملوں میں 160 افراد زخمی: حکام
- ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کچھ جہازوں سے 20 لاکھ ڈالر فیس وصول کر رہا ہے، ایرانی رکنِ پارلیمنٹ کا دعویٰ
اسرائیلی جوہری تنصیب کے قریب ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں 160 سے زیادہ افراد زخمی: حکام