عمران خان کا پمز اسپتال میں تفصیلی طبی معائنہ مکمل، بینائی تسلی بخش قرار

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے زیرِ نگرانی تفصیلی طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی اے جی ایف کا تیسرا انجکشن لگایا گیا اور ان کی بینائی کو میڈیکل بورڈ نے تسلی بخش قرار دیا۔ معائنہ اور علاج ڈے کیئر ایڈمیشن کے طور پر کیا گیا جہاں تمام احتیاطی تدابیر اور سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کیا گیا۔

طبی معائنے اور علاج کے بعد عمران خان کو مکمل ہدایات، فالو اپ پلان اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ آئندہ بھی بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو بھی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آنکھوں کے معائنے کے بعد انہیں اینٹی وی اے جی ایف انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی تھی۔ اسپتال کے مطابق اس دوران ان کے وائٹل مستحکم رہے اور کنسلٹنٹ فزیشن نے انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US