میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔
مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج ہم کھلی اور آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں اور کوئی بھی میلی آنکھ سے پاکستان کو نہیں دیکھ سکتا۔
میئر کراچی نے ترقیاتی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی کام کرنے میں تکنیکی عمل ہوتا ہے اور عید کے روز بھی منصوبوں پر کام جاری تھا۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسائل پر بھی بات کی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید کرنے کے لیے وجہ کی ضرورت نہیں، بس زبان چاہیے، اور جن کا کام تنقید کرنا ہے وہ تنقید کریں گے، ہمارا کام تنقید برداشت کرنا ہے۔