کراچی میں گل پلازا کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گزشتہ روز گل پلازا کے بیسمنٹ کی دکان میں دوبارہ آگ بھڑکی تھی جسے فوری کارروائی کے بعد کنٹرول کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ آگ بیسمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے قریب دکان میں لگی تھی۔
اس سلسلے میں گل پلازا کے اندر سے نشے کے عادی ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی شخص آگ لگنے میں ملوث ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور پر چوری کے لیے عمارت میں داخل ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا میں آگ لگی تھی جو تین دن تک بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔