لاہور: یومِ پاکستان پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

image

لاہور میں یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔

ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ، افسران، ائیرمین اور سویلین عملے کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

پاک فضائیہ کی تمام بیسز اور تنصیبات پر یومِ پاکستان روایتی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد ملک اور عالمِ اسلام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

تقریب میں یہ عزم بھی دہرایا گیا کہ علامہ محمد اقبال کے افکار کی روشنی میں ملک کی نظریاتی بنیادوں کو مضبوط بناتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US