عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی: ’امن طاقت کے ذریعے،‘ آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن سے قبل ٹرمپ کا مختصر پیغام

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی صدر کی طرف سے دی گئی 48 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے سے قبل اپنے مختصر سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ’امن طاقت کے ذریعے، اگر نرم انداز میں بیان کیا جائے تو۔‘ دوسری جانب ایران کے پاور پلانٹس پر حملے کی دھمکی اور ردعمل کے پیش نظر پیر کی صبح ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رحجان ہے جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
  • ایران کی دفاعی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’غیر دشمن ممالک کے لیے‘ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا واحد طریقہ ’ایران کے ساتھ ہم آہنگی‘ ہے
  • آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی 48 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے میں چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ’امن طاقت کے ذریعے، نرم انداز میں بیان کیا جائے تو‘
  • توانائی کے انفراسٹرکچر پر ممکنہ حملوں کی امریکی اور ایرانی دھمکیوں کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے
  • پیر کو ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی جبکہ تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں
  • ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے پاور پلانٹس پر حملہ کیا گیا تو وہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ سے منسلک توانائی کے انفراسٹرکچر پر جوابی کارروائی کرے گا

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی: ’امن طاقت کے ذریعے،‘ آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن سے قبل ٹرمپ کا مختصر پیغام


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US