سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کار ایک کھڑی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔