ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اجلاس، چیف سیکریٹری سندھ نے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا

image

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت متوقع بارشوں کے پیش نظر اہم اجلاس میں تمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

اجلاس میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئندہ 7 دن فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کر دی ہے، پی ڈی ایم اے کو فوری ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو مکمل متحرک ہو کر فیلڈ میں نکلنے کا حکم دیا اور نکاسی آب کے لیے تمام ضروری مشینری کی دستیابی اور فعالیت یقینی بنانے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔

بارش اور تیز ہواؤں کے پیش نظر خطرناک بل بورڈز کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دینے کے ساتھ عوام کو ممکنہ صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے مؤثر آگاہی مہم چلانے اور تمام اداروں کو پیشگی اقدامات مکمل کرکے مکمل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US