صدرِ مملکت سے وفاقی وزراء کی ملاقات، معاشی و توانائی امور پر تبادلہ خیال

image

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا، جبکہ توانائی کے شعبے میں بہتری اور پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے۔

ملاقات میں باہمی مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے اور قومی مفاد میں مؤثر فیصلے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US