موٹروے پولیس کی کارروائیاں، مسافروں کو 67 لاکھ روپے سے زائد کی واپسی

image

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو 67 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس دلوا دی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایات پر 15 مارچ سے زائد کرایہ وصولی اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، جس کے دوران بڑے پیمانے پر اقدامات کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات پر 76 ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMP پر بھی درج کروا سکتے ہیں۔

مزید برآں، کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر 12 مارچ سے نئی حد رفتار کی خلاف ورزی پر اب تک 48 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔

موٹروے پولیس کے افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر شہریوں کو نئی حد رفتار اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US