پاکستان ریلوے نے تین روزہ عید تعطیلات کے دوران 48 کروڑ روپے کمالیے

image

پاکستان ریلوے نے عید کی تین روزہ تعطیلات کے دوران 48 کروڑ روپے کی آمدن کی ہے۔

عید کے پہلے دن ریلوے کی آمدنی 11 کروڑ روپے رہی، دوسرے دن 17 کروڑ روپے اور تیسرے دن 20 کروڑ روپے رہی۔ ٹرینوں کی بکنگ تعطیلات کے دوران مکمل طور پر بھر گئی اور مسافروں کی بڑھتی تعداد کو پورا کرنے کے لیے چار خصوصی ٹرینیں بھی چلائی گئیں۔

ریلوے حکام نے اس دوران کی کارکردگی کو مسافروں کی خدمات اور آمدنی کے حوالے سے انتہائی کامیاب قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US