پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر تعزیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کے خاوند سید ندیم حسین سے بھی ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سعید غنی اور جمیل سومرو نے بھی سینیٹر شیری رحمان اور ندیم حسین سے رنج و غم کا اظہار کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری ودیگر نے ماروی خورشید ملک کے بلندی درجات کیلیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔