صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1989 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔
یہ اعزازات شہباز شریف کی سفارش پر منظور کیے گئے۔ منظور شدہ اعزازات میں 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 100 ستارۂ امتیاز (ملٹری)، 136 تمغۂ امتیاز (ملٹری)، 11 ستارۂ بسالت، 475 تمغۂ بسالت اور 130 امتیازی سند شامل ہیں۔
علاوہ ازیں 175 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس اول، 319 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس دوم اور 620 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس سوم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
یہ اعزازات یومِ پاکستان کے موقع پر ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے اعتراف میں دیے جائیں گے۔