سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ حکومت سندھ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوچ رہی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات عام نہیں، اگر جنگ لمبی چلی تو مشکل میں سب آئیں گے۔
ناصر حسین شاہ نےکہا کہ ایندھن بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز ہورہی ہیں، ہم نے سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد پیٹرول کم کردیا ہے۔