امریکہ ایران میں ’درست لوگوں سے بات کر رہا ہے‘، ایرانی مذاکرات کاروں نے ’بہت اہم تحفہ‘ دیا: ٹرمپ کا دعویٰ

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران میں ’درست لوگوں‘ سے بات کر رہا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں نے ہمیں ’بہت اہم تحفہ‘ دیا ہے۔‘ ادھر ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے چینی ہم منصب سے کہا ہے کہ ’ایران عارضی نہیں، ایک جامع جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہے۔‘
  • امریکی و اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے پہنچایا ہے۔
  • صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران میں ’درست لوگوں‘ سے بات کر رہا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں نے امریکہ کو تیل اور گیس سے متعلق ایک ’بہت اہم تحفہ‘ دیا ہے۔
  • امریکی صدر نے تصدیق کی ہے کہ سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی سٹیو وٹکوف کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس اور مارکو روبیو ایران سے مذاکرات میں شامل ہیں۔
  • ایران میں یا آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے امریکی زمینی افواج کی ممکنہ تعیناتی کا معاملہ ٹرمپ کے اوول آفس کے بیانات میں زیرِ بحث نہیں آیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فوجی تعیناتی کی تفصیلات محکمہ دفاع سے آئیں گی۔
  • ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے (اے ای او آئی) کے پبلک ریلیشنز آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کی سائٹ پر آج دوبارہ حملہ کیا گیا ہے۔
  • ایران میں جنگ کے آغاز سے اب تک ہسپتالوں سمیت 82 ہزار سے زائد مقامات اسرائیلی و امریکی فضائی حملوں میں تباہ ہو چکے ہیں۔
  • عراق نے الحشد الشعبی کو ’جوابی کارروائیوں اور دفاع‘ کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔

امریکہ ایران میں ’درست لوگوں سے بات کر رہا ہے‘، ایرانی مذاکرات کاروں نے ’بہت اہم تحفہ‘ دیا: ٹرمپ کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US