معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

image

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عاصم منیر بھرپور عسکری حکمت عملی کے ساتھ ملکی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں اور دشمن کو مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

جدہ میں یومِ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج پوری طاقت کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں جو پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں اڑان پاکستان ایجنڈے پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سمندر پار پاکستانی بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US