اپنی شکست کو معاہدہ نہ کہیں، آپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں: ایرانی فوج کے ترجمان کا ٹرمپ کو پیغام

ابراہیم ذوالفقاری نے آج ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ آپ خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں؟‘ انھوں نے کہا کہ ’ہم جیسے لوگ آپ جیسے لوگوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نہ اب، نہ کبھی۔‘
  • ایرانی فوج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ آپ خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں؟‘
  • اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے تہران میں کروز میزائل تیار کرنے والے اہم مقامات اور تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے
  • انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ نیٹ بلاکس کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کو 26 دن گزر گئے ہیں ہے
  • پاکستان نے مارچ اور اپریل کے لیے ملک میں پٹرول کی فراہمی کے لیے درآمدی کارگوز حاصل کر لیے ہیں، جبکہ مزید سپلائیز بھی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں
  • روس نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جس میں یوکرین کے متعدد شہروں کو 948 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
  • امریکی و اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے پہنچایا ہے۔
  • صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران میں ’درست لوگوں‘ سے بات کر رہا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں نے امریکہ کو تیل اور گیس سے متعلق ایک ’بہت اہم تحفہ‘ دیا ہے۔

اپنی شکست کو معاہدہ نہ کہیں، آپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں: ایرانی فوج کے ترجمان کا ٹرمپ کو پیغام


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US