وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ کیلیے قومی جہاز راں کمپنی سے بھاری رقم مانگ لی گئی۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ میں 4 ارب روپے جمع کرادیئے۔
پی این ایس سی کے مطابق کمپنی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ ہے، فنڈ سی ایس آر کی مد میں دیے گئے۔ 19 مارچ کو وزارت بحری امور نے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے مطلع کیا۔ 20 مارچ کو بورڈ کی ہنگامی اجلاس بلاکر فنڈز دینے کی منظوری لی گئی۔
پی این ایس سی کا فنڈ اجرا کے بارے میں خط شیئر ہولڈرز کو جاری کردیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی پبلک لسٹڈ ہے، حکومت سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہے، پیسہ شیئر ہولڈرز کا ہے۔