امریکہ کا 15 نکاتی منصوبہ بذریعہ پاکستان ایران کو موصول ہونے کی اطلاعات، اسلام آباد میں ایرانی سفیر مذاکرات سے انکاری

خبر رساں ادارے اے پی نے دو پاکستانی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جنگ بندی کے حصول کے لیے امریکہ کا 15 نکاتی منصوبہ موصول ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ’کوئی بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔‘
  • خبر رساںنے دو پاکستانی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کو جنگ بندی کے حصول کے لیے امریکہ کا 15 نکاتی منصوبہ موصول ہو گیا ہے
  • اسرائیل کے وزیرِ معیشت نیر برکت نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ ایران اطلاعات کے مطابق امریکی انتطامیہ کی طرف سے پیش کیے گئے 15 نکاتی مجوزہ منصوبے پر عمل کرے گا
  • پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 'کوئی بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔'
  • ایرانی فوج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ آپ خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں؟‘
  • پاکستان نے مارچ اور اپریل کے لیے ملک میں پٹرول کی فراہمی کے لیے درآمدی کارگوز حاصل کر لیے ہیں، جبکہ مزید سپلائیز بھی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں
  • صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران میں ’درست لوگوں‘ سے بات کر رہا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں نے امریکہ کو تیل اور گیس سے متعلق ایک ’بہت اہم تحفہ‘ دیا ہے۔

امریکہ کا 15 نکاتی منصوبہ بذریعہ پاکستان ایران کو موصول ہونے کی اطلاعات، اسلام آباد میں ایرانی سفیر مذاکرات سے انکاری


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US