پریس ٹی وی کے مطابق اسے ایک سینیئر سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اس جنگ کے خاتمے کے وقت کا تعین نہیں کرنے دے گا۔ اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران اس جنگ کا اختتام اپنی مرضی کے وقت پر کرے گا جب اس کی شرائط مان لی جائیں گی۔‘
- خبر رساںنے دو پاکستانی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کو جنگ بندی کے حصول کے لیے امریکہ کا 15 نکاتی منصوبہ موصول ہو گیا ہے
- اسرائیل کے وزیرِ معیشت نیر برکت نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ ایران اطلاعات کے مطابق امریکی انتطامیہ کی طرف سے پیش کیے گئے 15 نکاتی مجوزہ منصوبے پر عمل کرے گا
- پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 'کوئی بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔'
- ایرانی فوج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ آپ خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں؟‘
- پاکستان نے مارچ اور اپریل کے لیے ملک میں پٹرول کی فراہمی کے لیے درآمدی کارگوز حاصل کر لیے ہیں، جبکہ مزید سپلائیز بھی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں
- صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران میں ’درست لوگوں‘ سے بات کر رہا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں نے امریکہ کو تیل اور گیس سے متعلق ایک ’بہت اہم تحفہ‘ دیا ہے۔
ایران نے امریکہ کا 15 نکارتی مجوزہ منصوبہ مسترد کر دیا، جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط پیش کر دیں