ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے امریکہ نے مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیجنے شروع کیے ہیں تاہم ایران کی پالیسی 'دفاع جاری رکھنے' کی ہے اور ان کا 'فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔' اس دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1٫6 فیصد اضافے کے ساتھ 103٫85 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 91.61 ڈالر کی سطح پر ہے۔
- امریکی پیغامات موصول ہوئے، فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں: عباس عراقچی
- اگر امریکہ نے زمینی حملہ کیا تو باب المندب کی آبنائے میں ایک نیا محاذ کھول سکتے ہیں: ایرانی فوجی ذرائع
- پاکستان میں امریکہ ایران مذاکرات پر قیاس آرائیوں کو سرکاری مؤقف نہ سمجھا جائے: وائٹ ہاؤس
- ایران کی جانب سے مذاکرات سے انکار کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- ایران کا ایف-18 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، امریکہ کی تردید
- پاکستان نے مارچ اور اپریل کے لیے ملک میں پٹرول کی فراہمی کے لیے درآمدی کارگوز حاصل کر لیے ہیں، جبکہ مزید سپلائیز بھی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں
- صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران میں ’درست لوگوں‘ سے بات کر رہا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں نے امریکہ کو تیل اور گیس سے متعلق ایک ’بہت اہم تحفہ‘ دیا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کی امریکہ سے مذاکرات کی تردید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ