ضلع وسطی میں انتظامیہ کی غفلت: نالے میں گاڑی گرنے سے ڈرائیور زخمی

image

شہر قائد میں انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ضلع وسطی میں ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کیفے پیالہ ہوٹل کے سامنے گجر نالے کے قریب ایک گاڑی کھلے نالے میں جا گری۔ اس حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نالے میں گرنے والی گاڑی کو کرین کی مدد سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نالہ طویل عرصے سے کھلا پڑا ہے اور اس سے قبل بھی یہاں کئی بچے گر کر زخمی ہو چکے ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے نالے کو ڈھانپنے یا حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، جو حکام کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US