برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ ترین دفاعی انٹیلی جنس سے پتہ چلتا ہے کہ جنگ کے آغاز سے قبل روس ایران کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہا تھا۔ ابوظہبی میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
- جنگ سے قبل روس ایران کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہا تھا، برطانوی وزیر دفاع کا دعویٰ
- ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک
- وسطی اسرائیل میں میزائل حملے میں چھ افراد زخمی
- امریکی پیغامات موصول ہوئے، فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں: عباس عراقچی
- امریکہ کا ایرانی بحریہ کی 92 فیصد صلاحیت ختم کرنے کا دعویٰ
- ملائیشیا کے وزیر اعظم کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، 'امریکہ، ایران مذاکرات کے لیے سفارت کوششوں پر بات چیت'
- ایران کا ایف-18 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، امریکہ کی تردید
ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک، برطانیہ کا جنگ سے قبل روس پر ایران کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کا الزام