گلشن حدید میں پانی کی لائن میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش مل گئی

image

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گذشتہ روز پانی کی لائن میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش مل گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی تلاش کے لیے 45 گھنٹے تک آپریشن کیا گیا ہے، تاہم پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے سرچ آپریشن میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ گلشن حدید کے قریب واقع 72 انچ کی پانی کی لائن کے کھلے حصے سے پانی بھرنے کے لیے آنے والی 14سالہ ثناء پاؤں پھسلنے کے باعث لائن میں گر کر بہہ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والی بچی قریب ہی واقع گوٹھ کی رہائشی ہے، مذکورہ مقام پر پانی کی لائن کا کچھ حصہ کھلا ہے جس سے گوٹھ کے لوگ پانی بھرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US