بارشوں کا الرٹ: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ہدایات جاری

image

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے الرٹ کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایات جاری کردیں۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 29 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جس کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ حکام اور آپریشنل اسٹاف الرٹ رہیں۔

پی اے اے نے بڑے حادثے سے بچنے کے لیے رن وے فریکشن چیک کرنے اور نکاسی آب کے راستے صاف رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پرندوں اور کیڑے مکوڑوں سے نمٹنے کے لیے برڈ شوٹرز کی تعیناتی اور فیومیگیشن کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US