ٹرُتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ وہ ایران میں پاور پلانٹس کی ’تباہی‘ کا ارادہ چھ اپریل تک مؤخر کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ’اچھے چل رہے ہیں۔‘
- امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 'ایرانی حکومت کی درخواست پر' ایران میں انرجی پلانٹس پر حملے مزید 10 دن تک مؤخر کر رہے ہیں
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دی ہے
- بی بی سی ویریفائی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ رہا ہے اور شپ ٹریکنگ سائٹ میرین ٹریفک کے مطابق جمعرات کو اب تک چھ جہاز اس تنگ آبی راستے سے گزرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں
- اسرائیل کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی شامل
- جنگ سے قبل روس ایران کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہا تھا، برطانوی وزیر دفاع کا دعویٰ
مذاکرات چل رہے ہیں، ایران کے پاور پلانٹس کی ’تباہی‘ 10 دن تک مؤخر: صدر ٹرمپ