ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران میں پاور پلانٹس کی 'تباہی' کا ارادہ چھ اپریل تک مؤخر کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور 'اچھے چل رہے ہیں۔' دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سکریٹری جنرل کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ روکنے کے لیے مداخلت کریں۔
- امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 'ایرانی حکومت کی درخواست پر' ایران میں انرجی پلانٹس پر حملے مزید 10 دن تک مؤخر کر رہے ہیں
- ایران کا اپنے رہنماؤں کا قتل روکنے کے لیے اقوامِ متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ
- ایران کی جوہری تنصیب پر حملے سے بڑے علاقے میں تابکاری اثرات ہو سکتے ہیں: عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا انتباہ
- صدر ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں مزید 10 ہزار فوجی بھیجنے پر غور کر رہے ہیں: رپورٹ
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دی ہے
- اسرائیل کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی شامل
ٹرمپ کا ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے 10 روز تک مؤخر کرنے کا اعلان، تہران کا اپنے رہنماؤں کا قتل روکنے کے لیے اقوامِ متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ