اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایراوانی کی جانب سے لکھے گئے خط میں انتونیو گوتریس سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے سینئر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکیوں کے خلاف مؤقف اختیار کریں اور پڑوسی ممالک پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کو دفاع کا جائز حق بھی قرار دیں۔ دوسری جانب عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں کسی بھی جوہری حادثے سے بچنے کے لیے 'زیادہ سے زیادہ تحمل' کا مظاہرہ کیا جائے۔
- امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 'ایرانی حکومت کی درخواست پر' ایران میں انرجی پلانٹس پر حملے مزید 10 دن تک مؤخر کر رہے ہیں
- ایران کا اپنے رہنماؤں کا قتل روکنے کے لیے اقوامِ متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ
- ایران کی جوہری تنصیب پر حملے سے بڑے علاقے میں تابکاری اثرات ہو سکتے ہیں: عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا انتباہ
- صدر ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں مزید 10 ہزار فوجی بھیجنے پر غور کر رہے ہیں: رپورٹ
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دی ہے
- اسرائیل کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی شامل
ایران کا اپنے رہنماؤں کا قتل روکنے کے لیے اقوامِ متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ، جوہری تنصیبات کے قریب حملوں سے ’بڑے تابکاری حادثے‘ کے خدشات